فیصل آباد،گزشتہ ماہ نومبر کے دوران611 خطرناک اشتہاری گرفتار

عدالتی مفروران 321کو گرفتار،غیر قانونی اسلحہ پر314 مقدمات کا اندراج سمیت276 عدد پسٹل13 عدد رائفل،11 عدد بندوق،09 عدد کلاشنکوف،09عددراپیٹر،02عدد یوالور،02عددکاربین اور1738 عدد گولیاں برآمد کی گئیں

جمعہ 1 دسمبر 2023 22:40

فیصل آباد،گزشتہ ماہ نومبر کے دوران611 خطرناک اشتہاری گرفتار
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) سٹی پولیس کی جانب سے گزشتہ ماہ نومبر کے دوران611 خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار،عدالتی مفروران 321کو گرفتار،غیر قانونی اسلحہ پر314 مقدمات کا اندراج سمیت276 عدد پسٹل13 عدد رائفل،11 عدد بندوق،09 عدد کلاشنکوف،09عددراپیٹر،02عدد یوالور،02عددکاربین اور1738 عدد گولیاں برآمد کی گئیں۔اسی طرح339 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیاجس میں119 کلو144 گرام چرس،4092لیٹر شراب اور 13 کلو 660گرام بھکی بھی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

جوا ئمافیا کے خلاف 77 مقدمات کا اندراج کر کے 165ملزمان کو گرفتار کیا۔جبکہ بجلی چوری کی229،کائیٹ فلائنگ کے 10،پرائس کنٹرول کے 11،کرایہ داری ایکٹ کے 18،جعلی نمبر پلیٹ کے 40،تیزرفتاری کے 806،گیس ریفلنگ86مقدمات کا اندراج کیا گیا۔سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اور کریمینلزکے قلع قمع کے لییاقدامات کیے جارہے ہیں۔