کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے مشیر تعینات ، پی سی بی کی تصدیق

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے سابق پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے مشیر کے طور پر تعینات کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نئی قومی نیشنل سلیکشن کمیٹی کی پہلی ذمہ داری نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا انتخاب کرنا ہے۔اس وقت قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا پر ۳ ٹیسٹ میچز کھیلنے سڈنی پہنچ چکی ہے جہاں پر ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ ۱۴ دسمبر سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گی۔۔!!