آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سردوخشک رہنےکا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سردوخشک جبکہ میدانی علاقوں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہا۔

(جاری ہے)

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 14جبکہ زیادہ سے زیادہ 24سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 46فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی شرح 158تک پہنچ گئی ،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پاکستان انجینئرنگ سروسز میں آلودگی کی شرح 255،یو ایم ٹی 170،پولو گرانڈ 163،مراتب علی روڈ 161،لاہور امریکن سکول 165،فدا حسین روڈ159اورذکی فارمز پر183ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔