% عوامی نیشنل پارٹی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام افغان کڈوال کی جبری بیدخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

۵نگران حکومت اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرہی ہے یہ ان کے اختیار میں نہیں،صدر ثنااللہ کاکڑ جنرل سیکرٹری حمزہ کاکڑ افغان کڈوال کی جبری بیدخلی اور اس کے آڑ میں ملک بھر میں پشتونوں پر روزگار کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،مظاہرے سے خطاب

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:50

ظ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) پشتون قوم پرست مترقی وطن دوست جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں چمن پرلت کے حمایت اور افغان کڈوال کی جبری بیدخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام میٹرو پولیٹن سبزہ زار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کندھاری بازار منان چوک پر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوئی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات یوسف خان کاکڑ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ثنااللہ کاکڑ جنرل سیکرٹری حمزہ کاکڑ نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرہی ہے یہ ان کے اختیار میں نہیں آتا کہ وہ اتنے حساس ایشوز کو چھیڑیں چمن پرلت کے حمایت کو جاری رکھا جائیگا پاسپورٹ کا اجرا پشتونوں کے معاشی کلتوری رشتوں کو کمزور کرنے سازش سمجھتے ہیں افغان کڈوال کی جبری بیدخلی اور اس کے آڑ میں ملک بھر میں پشتونوں پر روزگار کے دروازے بند کرنے کی جاری کوششوں کی تسلسل سمجھتے ہیں اس کے خلاف بھر پور احتجاج کو جاری رکھا جائیگا ضلع پشین میں احتجاجی مظاہرے سے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عیسی روشان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبیداللہ عابد ضلعی صدر اصغر علی ترین جنرل سیکرٹری شاہجہان آغا صادق کاکڑ جعفر کاکڑ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی ڈپٹی سیکرٹری خیل ترین احسان آغانے ڈی سی کمپلیکس پشین کے سامنے افغانوں کی جبری بیدخلی ڈیورنڈ لائن سے متصل چمن پر پاسپورٹ کی اجرا پشتونوں کی معاشی قتل عام ہے ہم کسی صورت پاسپورٹ کو لاگو نہیں ہونے دینگے لورالائی میں باچاخان چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئیں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر منظور کاکڑ ایڈوکیٹ اعظم جان غلزئی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی جنرل سیکرٹری اسفندیار خان کاکڑ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نعمت اللہ جلا ل زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمران اشرافیہ پشتون افغان دشمنی پر تلی ہوئی ملک بھر میں پشتونوں کے خلاف کریک ڈان کیا جارہا ہے ان پر روزگار کے دورازے بند کئے جارہے ہیں جو قابل مذمت عمل ہے ضلع ژوب اور شیرانی کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے قیوم ایڈوکیٹ عزیز اللہ لالا عوامی نیشنل پارٹی کے جمعہ خان بابر امان اللہ حریفال نذیر افغان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون افغان ملک کے اندر ایک بوجھ بن چکا ہے ان پر روزگار کے دروازے بند کئے جارہے ہیں چمن پرلت کی حمایت جاری رکھیں گے افغان کڈوال کی جبری بیدخلی بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیضلع ہرنائی کجو ماما چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر غنی ترین ملک ظریف ترین سید یوسف شاہ این ڈی ایم کے امداد اللہ نویدالرحمن پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے حاجی دوران خان نے خطاب کرتے ہوئے پشتون خوا وطن پر دہشت گردی مسلط کی گئی ہے اس کی آڑ میں پشتونوں کے وسائل کو قبضہ کیا جارہاہے ضلع ہرنائی میں بد امنی اس سلسلے کی کڑیاں ہیں چمن پرلت کے حمایت جاری رکھیں گے پاسپورٹ کے اجرا کو پشتونوں کی معاشی قتل عام سمجھتے ہیں انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ وہ پشتون افغان دشمن اقدامات سے گریز کریں