کرناٹک میں 48سکولوں کو بم دھماکوں سے اڑانے کی دھمکی

ہفتہ 2 دسمبر 2023 11:45

کرناٹک میں 48سکولوں کو بم دھماکوں سے اڑانے کی دھمکی
بنگلورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2023ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں 48پرائیویٹ سکولوں کو بم دھماکوں کے ذریعے اڑانے کی دھمکی دی گئی ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاستی دارالحکومت بنگلورو کے سکولوں کو یہ دھمکی جمعہ کو ایک ای میل کے ذریعے دی گئی جس کے بعد سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تمام 48سکولوں کو بیک وقت ای میل موصول ہوئی جس میں دعوی ٰ کیاگیا کہ سکولوں کے اندر بم نصب کیے گئے ہیں۔پولیس نے سکولوں سے طلبا اور عملے کو نکال کر تلاشی آپریشن کیا ۔ والدین تک خبر پہنچی تو وہ فوراً اپنے بچوں کو لینے پہنچنے اور سکولوں کے باہر افراتفری پھیل گئی۔پولیس نے بعد ازاں ایک بیان میں ای میل کو محض ایک افواہ قرار دیااور کہا کہ ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔