مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ (آج )راولپنڈی ڈویژن سے امیدواروں کے انٹر ویوز کریگا

اتوار 3 دسمبر 2023 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج ( سوموار) کے روز راولپنڈی ڈویژن سے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے انٹر ویوز کرے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ، صدر شہباز شریف کی موجودگی میں پارلیمانی بورڈ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں انٹر ویوز کرے گا۔ پارلیمانی بورڈ نے ہفتہ کے روز سرگودھا ڈویژن کے انٹر ویوز کئے تھے ۔