نواز شریف نے ہر دور اقتدار میں ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایاہے، حاجی عرفان الحسن بھٹی

وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے بلا سود قرضے دیے، گفتگو

اتوار 3 دسمبر 2023 12:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی132حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ ماضی گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ(ن)برسر اقتدار ا?ئی پاکستان نے ترقی کی منزل طے کیں قائد مسلم لیگ نواز شریف نے ہر دور اقتدار میں ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے بلا سود قرضے اور گاڑیوں کی سکیمیں متعارف کیں انشا ئ اللہ اب خوشحالی کا نیا دور دوبارہ شروع ہونے جارہا ہے ا?ئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی پاکستان میں دوبارہ ترقی و خوشحالی لانے کیلئے قوم کو میاں محمدنوازشریف اورمیاں محمد شہباز شریف اور چیف ا?رگنائزر بی بی مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔