پولیس کی کارروائی ،پتوکی کے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کے 4ملزمان گرفتار

اتوار 3 دسمبر 2023 14:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2023ء) پولیس نے کارروائی کرکے طالبات کی کوسٹر بس پر فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے شادی کی تقریب سے واپسی پر گزشتہ روز سندر کے علاقہ میں طالبات کی کوسٹر بس پر فائرنگ کی تھی ،چاروں ملزمان لاہور کے علاقے ہنجروال کے رہائشی ہیں ،مزید تفتیش کی جارہی ہے، چند روز قبل پتوکی سے کشمیر جانے والی ٹوور کوسٹر بس پر فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا ،بس میں موجود 2 طالبات کو فائر لگے تھے جو شدید زخمی حالت میں لاہور ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے نوٹس لے لیا تھا، ڈی آئی جی عمران کشور نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل 6ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں۔\378