محکمہ صنعت و حرفت کی غفلت یا ملی بھگت شہر اقتدار کی ناک تلے معدنیات مافیا سرگرم ہونیکا انکشاف

اتوار 3 دسمبر 2023 14:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) محکمہ صنعت و حرفت کی غفلت یا ملی بھگت شہر اقتدار کی ناک تلے معدنیات مافیا سرگرم ہونیکا انکشاف، دن کے اجالے میں بھاری مشینری استعمال کرتے ہوئے قیمتی معدنیات کی نکاسی زور و شور سے جاری، کوئلہ، تانبا اور دیگر اربوں روپے کی معدنیات ہڑپ کی جانے لگی،دومشی، پیر پشکڑ کے پہاڑ آسان ترنوالہ بن گئے، ضلعی انتظامیہ سمیت تھانہ صدر، پولیس چوکی برار کوٹ اور پولیس چوکی راڑہ بھی مبینہ طور پر معدنیات مافیا کی ہم نوا بن گئی، سرکاری رقبہ جات میں سے منظم بااثر مافیا نے کوئلہ، تانبہ سمیت دیگر معدنیات نکالنے کا سلسلہ بدوں اجازت شروع کر رکھا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر جو گڈگورنس کے داعی کہلواتے ہیں کی موجودگی میں ریاستی قیمتی معدنیات کی غیر قانونی بدوں حکومتی منظوری نہ ہی محکمانہ منظوری اور نہ ہی ٹینڈرز مافیا نے گزشتہ 15 روز سے بھاری مشینری لگا کر زخا?ر کی نکاسی شروع کر رکھی ہے، کٹلی، راحیل کے راستے بھاری مشنری معدنیات نکالنے کے لیے لے جائی گئی مگر متعلقہ محکمہ سمیت تھانہ صدر، چوکی پولیس راڑہ اور برار کوٹ چوکی سمیت کمشنر و ڈ ڈپٹی کمشنر بھی لاعلم یا ملی بھگت، اربوں روپے کی معدنیات مافیا ہڑپ کر کے ریاستی خزانے کو چاٹنے میں مصروف ہے محکمہ صنعت و حرفت سمیت دیگر نے بھی آنکھیں کان بند کر رکھے ہیں یا پھر زر کی چمک نے سب کی آنکھوں اور کانوں پر قفل لگا دیے ہیں کہ دن دیہاڑے اربوں روپے کا کوئلہ تانبہ اور دیگر قیمتی معدنیات کو نکالا جا رہا ہے مگر 15 روز گزرنے کے باوجود کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،سول سوسائٹی سمیت عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزاد شمیر و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کے ریاستی دولت کو ہڑپ کرنے والے اس مافیا اور اس کے سہولت کاروں سمیت غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ صنعت و حرفت اور دیگر انتظامی اداروں کا قبلہ درست کرتے ہوے ریاستی دولت کو بچایا جائے۔