امریکی ریاست لاس ویگاس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

حملہ آور ابھی تک فرار ہے جس کی گرفتاری اور نشاندہی کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں،پولیس

اتوار 3 دسمبر 2023 15:30

لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) امریکا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سی2 فراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 34 منٹ پر ایک نامعلوم حملہ آور گلی میں سونے والے بے گھر لوگوں پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم دیگر 3کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور ابھی تک فرار ہے جس کی گرفتاری اور نشاندہی کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔