ایران ، افغان مہاجرین اور مقامی شہریوں میں جھگڑا،ایک نوجوان قتل

ایران میں نوجوان کے قتل کے بعد افغان پناہ گزینوں کے گھر جلا دئیے گئے، رپورٹ

اتوار 3 دسمبر 2023 15:30

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) ایرانی صوبے یزد کے شہر میبود میں مبینہ طور پر افغان مہاجرین اور مقامی شہریوں کے درمیان تصادم کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک مقامی ایرانی نوجوان مارا گیا۔ نتیجتا مظاہرین نے مبینہ طور پر افغان مہاجرین کے گھروں کو آگ لگادی۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق نوجوان کی ہلاکت کے بعد شہر بھر میں مظاہرے ہوئے، جس کے بعد صوبہ یزد کے پولیس کمانڈر نے قاتل کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ نے کچھ مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک نوجوان کی شناخت امیر رضا آغائی کے نام سے ہوئی ہے، جس پر مبینہ طور پر ایک افغان شہری نے چھرے سے حملہ کیا۔

متعلقہ عنوان :