کے ٹی پی ایل سیزن تھری میں گلشن گوہر اور ملیر ملنگز کی کامیابی

اتوار 3 دسمبر 2023 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2023ء) گلشن گوہر اور ملیر ملنگزنے کراچی ٹیپ بال پریمئر لیگ سیزن تھری کے دوسرے روز اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے میچوں میں جوہر جوانز اور لیاری لیجنڈز کو شکست ہو گئی،تیمور مرزا اور دائود خان مین آف دی میچ قرار دئیے گئے ۔

کے ٹی پی ایل سیزن تھری کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے ،پہلے میچ میں جوہر جوانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 75رنز اسکور کئے۔شاہ رضا 18اور باسط لیفٹی 12رنز بناکر نمایاں رہے ،فاضل رنز کی تعداد 24تھی ۔جواب میں گلشن گوہر نے پہلی اننگز میں 118رنز بنا کر 43رنز کی برتری حاصل کی ۔تیمور مرزا نے 21گیندوں پر10چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے75رنز بنائے بہادر علی نے 34رنز اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

جوہر جوانز اپنی دوسری اننگز میں 92رنز اسکور کر سکی ،باسط لیفٹی نے چھ چھکوں کی مدد سے41اور عمر نے16رنز بنائے،حسن اور معاذ خان نے دو دو وکٹ لئے ۔جواب میں گلشن گوہر نے فتح کے لئے ملنے والا50رنز کا ہدف چوتھے اوور میں حاصل کر لیا ۔تیمور مرزاتین چھکوں کی مدد سے 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ دوسرے میچ میں ملیر ملنگز نے لیاری لیجنڈز کو 12رنز سے زیر کیا ۔

ملیر ملنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے دائود خان کے34اور ایم عمران کے28 رنز کی بدولت 93رنز بنائے ۔رانا محسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں لیاری لیجنڈز پہلی اننگز میں 89رنز بناسکی اور 4رنز کا خسارہ اٹھایا ۔قاری حمید اللہ30اور رانا محسن15رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔عبید الرحمان نے دو وکٹ لئے ۔ملیر ملنگز نے دوسری اننگز میں دائود خان کے چار چھکوں کی مدد سے بنائے گئے47رنز کی بدولت99رنز اسکور کئے اور ملیر ملنگز کو فتح کے لئے 104رنز کا ہدف مقرر کیا ۔

لیاری لیجنڈز ہدف کے تعاقب میں 91رنز بناسکی ،قاری حمید اللہ 27اوردائود سلیمان 26رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔عبید الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ایونٹ میں پیر کوڈی ایچ اے دبنگز کا مقابلہ ملیر ملنگز سے اور نارتھ نوابزکا مقابلہ کلفٹن پاپولرسے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :