د* نواز شریف جب جب اقتدار میں آئے مہنگائی کا خاتمہ کیا:رانا مبشر اقبال

-میاں نوازشریف کی وطن واپسی سے پار ٹی کارکن ہر طر ف متحرک ہو گئے ہیں،سابقہ وفاقی وزیر

اتوار 3 دسمبر 2023 18:50

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، نواز شریف مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت سب نے میرٹ پر ضمانتیں کرائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارسابقہ وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال نے راناراشد ، چئیرمین کاہنہ تنویر خان کے ہمراہ ڈیرے پر حلقے سے آئی عوام الناس کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ نواز شریف جب جب اقتدار میں آئے مہنگائی کا خاتمہ کیا، نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تو لوڈ شیڈنگ ختم تھی۔

نواز شریف عوام کے دکھوں کا مداوا ہے۔ نواز شریف کے بغیر ملک کو اندھیروں سے نہیں نکالا جا سکتا ہے، نواز شریف پر لوگوں کا اعتبار ہے۔ میاں نوازشریف کی وطن واپسی سے پار ٹی کارکن ہر طر ف متحرک ہو گئے ہیں ان شا ء اللہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی قیادت میں پورے ملک میں وا ضح اکثر یت سے کامیا بی حا صل کرے گی ۔