پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی یونیورسٹی آف اوٹاگو اوول میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

اتوار 3 دسمبر 2023 19:40

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی (آج) پیر کی صبح یونیورسٹی آف اوٹاگو اوول میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ منگل کو یونیورسٹی آف اوٹاگو اوول میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :