رفح کراسنگ سے دوہری شہریت والے 871 افراد مصرپہنچ گئے

مصرپہنچے والوں میں جنوبی افریقا، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا اورڈنمارک کے شہری بھی شامل

پیر 4 دسمبر 2023 13:47

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) مصری حکام نے تصدیق کردی ہے کہ عارضی جنگ بندی کے خاتمے اور غزہ پر دوبارہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد 871 دوہری شہریت کے حامل شہری رفح کراسنگ کے رستے مصر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری حکام نے بتایا کہ مصر پہنچنے والے دوہری شہریت کے حامل شہریوں میں 17 امریکی اور 130 ترک شہریت کے حامل افراد شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ مصر پہنچنے والے دوہری شہریت کے حامل افراد میں مصر، جنوبی افریقا، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا اور ڈنمارک کے شہری بھی شامل ہیں۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے 100 ٹرک بھی غزہ میں داخل ہوئے، 21 اکتوبر سے 30 نومبر تک امدادی سامان لے کر 2 ہزار 538 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے۔