اسرائیل نے جنوبی غزہ پربھی بم برسا دئیے، 700 فلسطینی شہید

پیر 4 دسمبر 2023 13:47

اسرائیل نے جنوبی غزہ پربھی بم برسا دئیے، 700 فلسطینی شہید
مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) شمالی غزہ میں 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی جان لینے کے بعد اسرائیل نے زمینی کارروائی پورے غزہ تک بڑھادی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی علی الصبح جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں شدید بمباری اور شیلنگ کی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 700 فلسطینی شہید کیے گئے،کمال عدوان اسپتال کے دروازے پر بمباری سے 4 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ اسپتال کے گھیرا کئوی کوشش کی گئی۔اسرائیلی آرمی چیف نے جنوبی غزہ میں شدت سے حملوں کی تصدیق کی اور اسرائیل نے ان حملوں میں فضائیہ کی مدد لینے کا بھی اعلان کیا ۔