لندن کی ٹھٹھراتی سردی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

مظاہرے میں مسلمانوں کے علاوہ یہودی مذہبی رہنما بھی پیش پیش رہے،رپورٹ

پیر 4 دسمبر 2023 15:40

لندن کی ٹھٹھراتی سردی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) مظلوم فلسطینیوں کے حق میں برطانوی بھی گھروں سے باہر نکل آئے اور لندن کی ٹھٹھراتی سردی اور بارش کی پروا کیے بغیر جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند کی جا رہی ہے۔ اب برطانوی بھی گھروں سے نکل آئے اور انہوں نے لندن کی ٹھٹھراتی سردی اور بارش کی پروا کیے بغیر غزہ میں جنگ بندی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں جمائما خان نے بھی شرکت کی۔

اس مظاہرے میں مسلمانوں کے علاوہ یہودی مذہبی رہنما بھی پیش پیش رہے اور انسانیت کی بقا کی خاطر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔بریڈ فورڈ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

برفباری اور شدید سردی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد شریک مظاہرے میں شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ڈھول بجاکر اقوام عالم کو جگانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں برطانیہ میں نسل کشی کی حمایت والے ایم پیز نہیں چاہئیں بلکہ فلسطینوں کی حمایت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ چاہئیں۔اسکاٹ لینڈ میں بھی لوگوں نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ یمن میں ہزاروں فلسطینی پرچم لہرائے گئے۔ پیرس میں ہزاروں افراد نکل آئے۔ جکارتہ میں لاکھوں افراد فلسطینیوں کیلیے سڑکوں پرنکلے۔ اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی اور بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔