شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار

پیر 4 دسمبر 2023 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) تھانہ مورگاہ کی حدود میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گینگ کرفتارکر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے گن پوائنٹ پر کار و موٹرسائیکلز چھیننے والے 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں تنویر اور غلام مصطفیٰ شامل ہیں،ملزمان سے چھینی گئی آلٹو کار اور 2 موٹر سائیکل برآمدہوئے۔ ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد چھینی گئی کار اور موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :