فیصل آباد ، تیزرفتاربس نے بے قابو ہوکرموٹرسائیکل سوارکوروند ڈالا، حادثہ میں 35سالہ شخص جاں بحق

پیر 4 دسمبر 2023 23:04

مکوانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا،حادثہ میں 35 سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ جھنگ روڈ ریسکیو 1122 سٹیشن کے قریب تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا۔ حادثہ کے نتیجہ میں 35 سالہ الیاس ولد محمد اقبال موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکوٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔