راولپنڈی، سٹریٹ کرائم اور شہریوں سے گن پوائنٹ پر کار و موٹرسائیکل چھیننے والی6ملزمان گرفتارچھینی گئی آلٹو کار،2 موٹر سائیکل اور75ہزار روپے نقدبرآمد

پیر 4 دسمبر 2023 23:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) راولپنڈی پولیس نے 2الگ الگ کاروائیوں میں سٹریٹ کرائم اور شہریوں سے گن پوائنٹ پر کار و موٹرسائیکل چھیننے والی6ملزمان گرفتارکر کے چھینی گئی آلٹو کار،2 موٹر سائیکل اور75ہزار روپے نقدبرآمدکر لئے تھانہ مورگاہ پولیس نے شہریوں سے گن پوائنٹ پر کار و موٹرسائیکل چھیننے والے تنویر اور غلام مصطفی ٰکو گرفتار کر کے چھینی گئی آلٹو کار اور2 موٹر سائیکل برآمدکر لئے پولیس کے مطابق ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے وارداتیں کرتے تھے، ملزمان سے چھینی گئی کار اور موٹر سائیکل شناخت پریڈ کے بعد برآمد کئے گئے ادھرتھانہ ٹیکسلا پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب آصف، عامر، ضیافت اور غلام نبی کو گرفتار کر کے شہریوں سے چھینے گئے 75ہزار روپے برآمدکر لئے۔

متعلقہ عنوان :