لاہور ہائیکورٹ، پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر رشوت لینے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

پیر 4 دسمبر 2023 23:29

لاہور ہائیکورٹ، پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر رشوت لینے کے مقدمے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر کروڑوں روپے رشوت لینے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف درخواست متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ارسال کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے،عدالت دونوں کے جسمانی ریمانڈ دینے کا حکم دے ،عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا جوڈیشل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

دوران سماعت پرویز الہی کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی عدالت نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر کروڑوں روپے رشوت لینے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف درخواست متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ارسال کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی