مردان پولیس نے 07 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، بڑی مقدارمیں منشیات برآمد

پیر 4 دسمبر 2023 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) مردان پولیس نے منشیات کے خلاف خصوصی مہم کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے 07 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی مقدارمیں منشیات برآمد کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق شیخ ملتون پولیس نے روح الامین عرف مسافر ولد استراج ساکن تمبولک اور شیرازعلی ولد خیال بادشاہ ساکن ضلع خیبر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار منشیات فروشوں سے مجموعی طورپر 3125 گرام چرس برآمد ہوکر ان کے خلاف تھانہ شیخ ملتون میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01 منشیات فروش شہزاد ولد سید محمد ساکن حاجی کورونہ بغدادہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار منشیات فروش سے 1181 گرام چرس اور 291 گرام آئس برآمد ہوا۔

ملزم کے خلاف خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔دریں اثناء تھانہ صدر پولیس نے ایک کاروائی کے دوران 01 منشیات فروش سکندر ولد فیروز ساکن فاطمہ روڈ دلاسہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1725 گرام چرس برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا،تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران 03 منشیات فروشوں جمال ولد آدم خان، ناصر ولد آزاد خان اور عبدالواحد ولد ساجد گل کو گرفتار کرلیا،پولیس نے گرفتار منشیات فروشوں سے 2225 گرام چرس، 566 گرام آئس اور 385 گرام ہیروئن برآمد کر کے انکے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کر لیی