… اسلام آباد۔۔ بغیر ہیلمٹ ،دو یا زیادہ سواروں اور بغیر نمبر پلیٹ 314 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائیاں

Q 83 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند

پیر 4 دسمبر 2023 21:35

ں* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) وفاقی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ، دو یا زیادہ موٹر سائیکل سواروں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بغیر ہیلمٹ ،دو یا زیادہ سواروں اور بغیر نمبر پلیٹ 314 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئی۔جبکہ 83 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے بغیر ہیلمٹ، دو یا زیادہ موٹر سائیکل سواروں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی۔

(جاری ہے)

گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران بغیر ہیلمٹ 259 موٹر سائیکلوں سواروں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئی۔

جبکہ 53 موٹر سائیکل کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔اسی طرح 30 دو یا دو سے زیادو موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائیاں کی گئیں۔جبکہ 09 موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کئے گئے۔مزید بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے دوران 25 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ21 موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند بھی کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :