عارف والا، مدرسہ کے قاری کا بچے پر تشدد، جسم پر نیل پڑ گئے

پیر 4 دسمبر 2023 21:35

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) عارف والا میں مدرسہ کے قاری نے بچے پر تشدد کر کے جسم پر نیل ڈال دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل عارف والا میں مدرسہ کے قاری نے بچے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

قاری نے 6سالہ محی الدین کو ڈنڈوں سے تشدد کیا جس کے نتیجے میں اس کے چہرے، جسم کے دیگر حصوں پر نیل پڑ گئے۔واقعے کے بعد متاثرہ بچے کے والد کی کارروائی کے لیے تھانہ صدر کو درخواست دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :