
معاشرے کے محروم طبقات کے مسائل کے حل کیلئے حکومت خود چل کردہلیز پر جائیگی،چوہدری انوارالحق
منگل 5 دسمبر 2023 20:27
(جاری ہے)
. اقتدار اور قلم کا اختیار اللہ رب العزت اور اسکے پیارے حبیب ﷺ کی خصوصی عنایت ہے اور عوام کی امانت کا جس میں خیانت کاسوچ بھی نہیں سکے۔
عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائیگا۔ میرے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی، ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے۔تمام وسائل عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خرچ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر مظفرآباد میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ سپیشل ایجوکیشن سینٹر میں 31 دسمبر سے قبل سٹاف کی کمی کو پورا کریں گے، انشاء اللہ جلد یہ ادارہ کالج کا روپ دھارے گا، سیاسی کارکن ہوں صرف اعلانات کرکے اپنا اعتماد کھونا نہیں چاہتا ہوں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر 72 گھنٹوں میں سپیشل ایجوکیشن سینٹر کے ہاسٹل کا پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ادارے کیلئے 10 لاکھ روپے فیول،5 لاکھ روپے بس مرمتی کیلئے اور ایک لاکھ روپے بچوں کے لئے اعلان کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ سپیشل ایجوکیشن سینٹر مظفرآباد کی فزیو تھراپی لیب کو جون سے قبل ہر صورت اپ گریڈ کیاجائے گا، اگر مالی مشکلات آڑے آئیں تو وزیراعظم سیکرٹریٹ فزیو تھراپی لیب اپ گریڈ کر کے دیگا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے اور بجلی سے زیادہ یہ سپیشل بچے ہمارے لئے اہم ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ اس موقع پر ان بچوں کے والدین اور اساتذہ کرام کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جو ان بچوں کو تربیت دینے کے لئے محنت کر رہے ہیں۔ تقریب سے وزیر سماجی بہبود سید بازل علی نقوی نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر ادارے کے اساتذہ اور سپیشل بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی۔ وزیر سماجی بہبود سید بازل علی نقوی نے کہاکہ خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی بچوں کے اساتذہ کرام اور والدین کومبارکباد دیتاہوں جوانکے ساتھ محنت کررہے ہیں۔ یہ بچے خصوصی صلاحیتوں کے حامل ہیں، سپیشل بچوں کیلئے فنی تعلیم کے فروغ سمیت ان کے لیے مزید مواقع پیدا کریں گے۔ سپیشل ایجوکیشن سینٹر مظفرآباد کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اسکے تمام مسائل کو ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائیگا۔ انہوں نے اس موقع پر سپیشل ایجوکیشن سینٹر چلانے والی این جی اوز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.