عالمی برادری طالبان کا مکمل بائیکاٹ کرے، ملالہ یوسفزئی

ملالہ یوسفزئی کی منڈیلا لیکچر میں خواتین کے ساتھ طالبان کے سلوک کو نسل پرستی سے تشبیہ

بدھ 6 دسمبر 2023 12:52

عالمی برادری طالبان کا مکمل بائیکاٹ کرے، ملالہ یوسفزئی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) امن کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے نیلسن منڈیلا فانڈیشن کے زیرِ اہتمام جنوبی افریقہ میں ایک لیکچر میں طالبان کی جانب سے افغانستان میں خواتین پر پابندیوں کو اس سلوک سے تشبیہ دی جو نسلی امتیاز کے تحت سیاہ فام لوگوں کے ساتھ برتا جاتا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوسفزئی نے جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کے 21ویں سالانہ لیکچر کے دوران کہاکہ اگر آپ افغانستان کی ایک لڑکی ہیں تو طالبان نے آپ کے مستقبل کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

آپ سیکنڈری اسکول یا یونیورسٹی نہیں جا سکتیں۔ آپ کو کوئی کھلی لائبریری نہیں مل سکتی جہاں آپ پڑھ سکیں۔ آپ کو اپنی مائیں اور بڑی بہنیں قیدی اور مجبور نظر آتی ہیں۔یوسفزئی نے کہا کہ طالبان کی کارروائیوں کو جنسی عصبیت سمجھا جانا چاہیے اور یہ کہ انہوں نے عملا لڑکی ہونے کو غیر قانونی بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عناصر کو طالبان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں لانا چاہیے جو 2021 میں افغانستان میں اقتدار میں واپس آئے جب امریکہ کی قیادت میں افواج 20 سالہ جنگ کے بعد افغانستان سے واپس لوٹ گئیں۔