محکمہ تعلیم نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا،نوٹیفکیشن جاری

بدھ 6 دسمبر 2023 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) محکمہ تعلیم نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ کالج کے پروفیسر حفیظ اللہ کو سیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو کتابوں کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا حکم دے دیا، ٹینڈر میں قواعد و ضوابط اور سیپرا قوانین پر عمل نہیں کیا گیا، سندھ ٹیکسٹ بورڈ کے چیئرمین کو ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں سمری ارسال کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق الیکشن کمیشن بااثر افراد کے دبا پر چیئرمین کا تبادلہ کرنے کی منظوری نہیں دے رہا۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق چیئرمین رواں تعلیمی سال میں تاحال سکولوں میں کتب فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بروقت تبادلے کی منظوری نہ دی تو آئندہ تعلیمی سال کتابوں کی قلت کا بحران پیدا ہونے کا امکان ہے۔