جہانیاں،ریسکیو جہانیاں کے جوانوں نے نہر میں ڈوبتے ایک کتے کی جان بچالی

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر بدھ 6 دسمبر 2023 16:09

جہانیاں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 دسمبر 2023ء ) ریسکیو جہانیاں کے جوانوں نے نہر میں ڈوبتے ایک کتے کی جان بچالی۔   ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی ہدایات کے مطابق ریسکیو جہانیاں دن ہو یا رات اندھی ہو یا طوفان ہر وقت عوام کو ریسکیو کرنے میں سرگرم عمل ہے آج ریسکیو ایمبولنس کو ایمرجنسی سے واپس اتے ہوئے جلال اباد نہر میں تھیلے میں بند ایک کتے کو ڈوبتے ہوئے دیکھا ۔

(جاری ہے)

ریسکو جوان نے فورا اسے نہر سے نکالا اور فوری تھیلا اور رسی کو کاٹ کر اسے آزاد کیا اور کتا کی جان بچائی ۔اس موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو کے اس عمل کو سہراتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :