جہلم میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 6 دسمبر 2023 17:04

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2023ء) جہلم کے تمام مصروف بازاروں سول لائن، چوک اہلحدیث، کناری بازار، مین بازار، راجہ بازار، تحصیل روڈ، ریلوے روڈ کی سڑکوں پرٹھیہ بان اور ریڑھی بانوں کی بھرمارجبکہ راہگیروں کا گزر دشوار۔ اسی طرح ان تمام بازاروں میں چنگ چی رکشہ جات نے تمام راستے بند کیے ہوئے ہیں۔ چوک شاندار ، سول لائن اور ریلوے روڈ پر ٹریفک کا ماحول خراب ہونے کی وجہ سے جام ہونا معمول بن چکا ہے۔

کناری بازار میں سٹی ڈسپنسری کے سامنے سڑک پر ایک طرف تو ریڑھی بانوں کا قبضہ ہے دوسری طرف چنگ چی رکشہ جات کھڑے ہو کر سڑک کو بلاک کر دیتے ہی جس کے  ٹریفک کے ساتھ ساتھ راہگیروں کا گزرنا بھی دشوار ہوتا ہے۔ یاد رہے کچھ عرصہ قبل ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینو) و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جہلم ڈاکٹر حسان طارق نے میونسپل کمیٹی کے افسران اور عملہ کو ساتھ لے کر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا تھا اور کئی دوکانیں سیل کی گئی تھی جس سے ماحول بہتر ہوا لیکن آج پھر وہی حالت ہے جو آپریشن سے قبل تھی۔

(جاری ہے)

جہلم کے سیاسی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) جہلم اور مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) لور گروپ کے عہدے داروں سے اجلاس منعقد کر کے نا صرف تاجروں کو بلکہ چنگ چی رکشہ جات اور ریڑھی بانوں کو ہٹا کر تمام بازاروں کے راستے کشادہ کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :