7 سال سے بند سی این جی سٹیشنز کھولنے کی اجازت

بدھ 6 دسمبر 2023 22:44

7 سال سے بند سی این جی سٹیشنز کھولنے کی اجازت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر لاہور سمیت گرد و نواح کے اضلاع میں بند سی این جی سٹیشنز 7سال بعد کھولنے کی اجازت دے دی ہے تاہم کمپنی نے اس اجازت کو ایل این جی گیس سے مشروط کر دیا ہے اور بند سی این جی سٹیشنز کے مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے سٹیشنوں کی بحالی کے لیے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو ایک درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی ذرائع کے مطابق کھلنے والے سی این جی سٹیشنز کو سوئی ناردرن گیس کمپنی 24 گھنٹوں کے لیے ایل این جی سپلائی کرے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوئی گیس اور ایل این جی کی قیمت مارکیٹ میں برابر ہو چکی ہے