
آباد کاکراچی میں غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن شرح میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار
وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ سید مقبول باقر اور نگراں وزیر ریونیو یونس ڈھاگا سے اس سنگین مسئلے پر نوٹس لینے کا مطالبہ
بدھ 6 دسمبر 2023 23:18
(جاری ہے)
جائیدادوں کی ویلیوایشن شرح میں اضافے سے بلڈرز اور ڈیولپرز پر ٹیکسز کا ایک اور بھاری بوجھ پڑے گا۔
چیئرمین آباد نے کہا کہ اس وقت تعمیراتی شعبہ پہلے ہی بحرانوں سے دوچار ہے اس کے باوجود آباد کے ممبرز بلڈرز اور ڈیولپرز پورے پاکستان میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے پاکستان کو کثیرالجہد فوائد حاصل ہورہے ہیں۔ تعمیراتی سرگرمیاں چلنے سے لاکھوں افراد کو روزگار ملنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسز کی صورت میں ملکی خزانے کو بھی استحکام مل رہا ہے اور اس کے علاوہ شہریوں کو رہائشی سہولت بھی میسر آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ویلیوایشن شرح میں اضافے سے تعمیراتی یونٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گاجس سے گھر خریدنے والے عام شہری شدید متاثر ہوں گے۔ آصف سم سم نے بتایا کہ پاکستان میں پہلے ہی ایک کروڑ سے زائد رہائشی یونٹس کی کمی ہے۔ چیئرمیں آباد نے کہا کہ دنیا بھر میں معاشی بحرانوں سے چھٹکارے کے لیے تعمیراتی شعبے کو متحرک کرنا ایک مسلمہ اصول ہے جس کے لیے تعمیراتی شعبے کو مراعات اور ٹیکسز میں سبسڈی دی جاتی ہے تاکہ تعمیراتی شعبہ دیگر 72 سے زائد ذیلی صنعتوں کو بھی چلاسکے لیکن انتہائی حیرت ہے کہ ضلع انتظامیہ تعمیراتی شعبے کی سہولت کاری کے بجائے اس کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے۔ چیئرمین آباد نے کہا کہ موجودہ نگراں حکومت معاشی استحکام کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور اس جدوجہد کے نتیجے میں پاکستانی معیشت سنبھل رہی ہے ،ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے پاکستان کی سنبھلتی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔ انھوں نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ آباد کی مشاورت کے بغیر جائیدادوں کی ویلیوایشن تعین کی شرح میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے۔انھوں نے واضح کیا کہ اس اقدام سے بلڈرز اور ڈیولپرز سے زیادہ نقصان حکومت اور اپنا گھر کے حصول کے لیے کوشاں عام آدمی متاثر ہوگا۔ قوت خرید نہ ہونے سے کوئی گھر نہ خرید سکا تو تعمیراتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ جائیں گی۔ اس سے حکومت کوٹیکس مد میں بھاری نقصان کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بے روزگاری کا طوفان آجائے گا۔مزید قومی خبریں
-
موبائل فو ن سروس میں خلل کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی بھارتی جارحیت کی مذمت
-
چیچہ وطنی،چار اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے کاشتکار کو گولی مار کر23ہزار کی نقدی لوٹ لی،ملزم فرار
-
بھارت سے ادویات اور کپڑے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد
-
بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
پاک بھارت کشیدگی، 3غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.