ورسک روڈ پشاور پر گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا

بدھ 6 دسمبر 2023 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) ورسک روڈ پشاور پر گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت 8 دفعات کو شامل کئے گئے ہیں۔ورسک روڈ پشاور پر گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ مچنی گیٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی۔ ایف آئی آرمیں دہشتگردی سمیت 8 دفعات شامل ہیں۔ متن کے مطابق ورسک روڈ پر پولیس کی گاڑی گزری تو پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ۔دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ۔تخریب کاروں نے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے دھماکہ کیا۔