بلوچستان میں گزشتہ ماہ سے ہیلتھ پروگرام شروع کیا گیا ہے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب جاوید حسین

۷جس کا مقصد لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم ہوں گی، اسٹیٹ لائف کے عملے کو 70 سال کی عمر تک سہولیات میسر ہوں گی

بدھ 6 دسمبر 2023 23:35

:کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب جاوید حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ ماہ سے ہیلتھ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد صوبے کے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم ہوں گی اس میں اسٹیٹ لائف کے عملے کو 70 سال کی عمر تک صحت کی سہولیات میسر ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ زونل آفس میں بلوچستان بھر کے آفیسران ، فیلڈ اور ایریا منیجرز کے اجلاس اور اسٹیٹ لائف کے آفیسران کو ترقی دینے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر خالد محمود شاہد زونل ہیڈ مارکیٹنگ ، عبدالحسنین کیبری ریجنل چیف سائوتھ ، بلوچستان کے ہیڈ عبدالنبی لاشاری اور دیگر آفیسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

شعیب جاوید حسین کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے لوگوں کا سہارا دینے کے لئے ہم نے بلوچستان میں ماہ نومبر سے ہیلتھ پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد صوبے کے لوگوں کو صحت کی سہولیات دینا ہے اور اس سہولت سے ہمارے اسٹیٹ لائف کے عملے کو 70سال کی عمر تک صحت کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ آفیسران اور دیگر عملے کو مختلف اہداف دیئے گئے ہیں تاکہ وہ محنت اور جان فشانی سے کام کرکے مزید ترقی حاصل کرسکیں۔۔

متعلقہ عنوان :