اسرائیلی شہرایلات پرحوثیوں کا بلیسٹک میزائل حملہ

ایلات پر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے پہلی باربیلسٹیک میزائل داغے،غیرملکی میڈیا

جمعرات 7 دسمبر 2023 13:48

اسرائیلی شہرایلات پرحوثیوں کا بلیسٹک میزائل حملہ
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) یمنی حوثیوں نے کہا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے اسرائیل پر تازہ حملہ بلیسٹک میزائلوں سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس حوثی حملے کے سلسلے میں بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیلی شہر ایلات کو نشانہ بنایا گیا ۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلات نامی اسرائیلی شہر اس سے قبل بھی کئی بار اس طرح کے حملوں کی زد میں آچکا ہے تاہم بیلسٹک میزائلوں سے اسے حملے کا ہدف ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے پہلی بار بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :