جاپان یوکرین کو 4.5 بلین ڈالرکی امداد فراہم کرے گا

جمعرات 7 دسمبر 2023 15:58

جاپان یوکرین کو 4.5 بلین ڈالرکی امداد فراہم کرے گا
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) جاپان یوکرین کو 4.5بلین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق جاپان کی وزارت خارجہ نے وزیراعظم فومیو کیشیڈا کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کی حکومت یوکرین کی مدد کے لئے براہ راست اور ورلڈ بینک کے ذریعے 4.5 بلین ڈالر کی امداد فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

وزارت نے بتایا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ جاپان نے 1 بلین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تعمیر نو کے ساتھ ساتھ انسانی امداد بھی شامل ہےاور مجموعی طور پر 4.5 بلین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں یہ اضافی امداد اورعالمی بینک کے لیے کریڈٹ میں توسیع بھی شامل ہے۔

جاپانی وزیراعظم نے یوکرین کو مزید امداد فراہم کرنےکے عزم کا اعادہ بھی کیا۔