ملک میں کھادوں کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

نومبر میں ملک میں 630000 ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈ کی گئی‘اعدادوشمار

جمعرات 7 دسمبر 2023 17:47

ملک میں کھادوں کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) ملک میں کھادوں کی کھپت میں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔این ایف ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں یوریا کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ جبکہ ڈی اے پی کی کھپت میں 11 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں ملک میں 630000ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں ملک میں 583000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔ کیلنڈر سال کے پہلے 11ماہ میں 6014000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق نومبرمیں ملک میں 230000 ٹن ڈی اے پی کھاد کی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سا ل نومبر میں 236000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ کیلنڈرسال کے پہلے 11 ماہ میں 1370000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :