پشاورفٹ بال لیگ پوپوکلب نے درہ فٹبال کو شکست دیدی

جمعرات 7 دسمبر 2023 19:15

پشاورفٹ بال لیگ پوپوکلب نے درہ فٹبال کو شکست دیدی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) پشاور فٹ بال لیگ سیزن6 طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں جاری ہے گزشتہ روزکھیلے گئے میچز میں پوپو فٹبال کلب اسلام آباد نے درہ فٹبال کلب کو تین ایک سے شکست دیدی آئیڈیل چترال اور شاہین کلب کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر، اس موقع پر خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری باسط کمال مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر ذاکراللہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرگل رخ،میچ کمشنر سابق پاکستان ٹیم کپتان گوہر زمان، چیف آرگنائزرچیئر مین یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن گل حیدر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں جاری فٹبال لیگ کا پہلا میچ درہ فٹبال کلب اور پوپو کلب اسلام آباد کے درمیان کھیلاگیا جس میں پوپو فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے تین گول سے کامیابی ھاصل کی پہلا گول پوپو کلب کی جانب سے بیسویں منٹ میں راحیل نے کیا، دوسرا گول عدیل نے 33 ویں منٹ جبکہ تیسرا گول ولید نے 52 ویں منٹ کرکے میچ میں تین ایک سے کامیابی حاصل کی درہ کی جانب سے رضوان نے 43 ویں منٹ واحد گول کیا۔

(جاری ہے)

، میچ میں کمشنر کے فرائض سابق پاکستا ن ٹیم کپتان گوہر زمان،جبکہ انور خان، حیات،عبدالرحمان،اکرام اور زاہد نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔