ایف آئی اے فیصل آباد نے یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم عتیق بٹ کوگرفتارکر لیا، تحقیقات شروع

جمعرات 7 دسمبر 2023 21:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم عتیق بٹ کوگرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے والے ملزم سے انسانی سمگلنگ کے حوالے سے 67لاکھ روپے کی رقم اسکے اکائونٹ میں ٹرانسفرہوئے تھے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈائریکٹررائے اعجازاحمد کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کیلئے کریک ڈائون کے دوران یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم عتیق بٹ کوگرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا۔

گرفتارملزم انسانی سمگلنگ گینگ کامرکزی ملزم تھا اوراسکے بنک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی اوراکائونٹ میں 67لاکھ کی رقم ٹرانسفرہونے پر ایف آئی اے ٹیم کومطمئن نہ کرسکا اوریونان کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلرکے ساتھ رابطے میں رہنے کے بھی شواہد ملے جس پر اسکو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرکے اسکے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔