اداکار شان کی گاڑی کو لاہور میں محکمہ ایکسائز نے ناکے پر روک لیا

جمعرات 7 دسمبر 2023 23:20

اداکار شان کی گاڑی کو لاہور میں محکمہ ایکسائز نے ناکے پر روک لیا
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) پاکستانی اداکار شان کو محکمہ ایکسائز کی روڈ چیکنگ کے دوران روکا تاہم ان کا ٹیکس ادا ہونے کی صورت میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لبرٹی میں اداکار شان کی گاڑی کو محکمہ ایکسائز کے افسران نے ناکے پر روکا اور گاڑی کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

اس دوران ایکسائز کے ریکارڈ پر شان کی گاڑی کا ٹیکس ادا شدہ ظاہر ہوا۔

اس پر ایکسائز حکام نے اداکار کو جانے کی اجازت دی تاہم انہوں نے روانگی سے قبل عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور بنا ٹیکس ادائیگی کے گاڑیاں نہ چلائیں۔انہوں نے کہا کہ گاڑی بغیر ٹوکن اور نمبر پلیٹ کے بھی چلانے سے گریز کریں کیونکہ ٹیکس کے پیسوں سے پاکستان چل رہا ہے اور ہم سب کو ہی ملکر اسے آگے لے کر جانا ہے۔