فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام رہائشی و کمرشل پلاٹس کی فروخت اور وسیع اراضی لیز پر دینے کیلئے نیلامی 21دسمبر کو منعقدہوگی

جمعرات 7 دسمبر 2023 20:45

۔ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایف ڈی اے سٹی میں مختلف رقبہ جات کے رہائشی و کمرشل پلاٹس کی فروخت اور وسیع اراضی لیز پر دینے کیلئے نیلامی 21دسمبر 2023ء کو صبح گیارہ بجے پی ایم یو آفس ایف ڈی اے سٹی میں منعقدہوگی جس میں ہوٹل یا مارکیز بنانے کیلئے بلاک A7 میں واقع ساڑھے پانچ پانچ کینال کے دو پلاٹ بھی سالانہ کرایہ پر دینے کیلئے نیلام عام کی بولی میں پیش کئے جائیں گے۔

یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے جنید حسن منج نے ایک اجلاس کے دوران بتائی جس میں نیلام عام کیلئے منتخب کئے جانے مختلف پلاٹس کی تفصیلات اور نیلامی کی شرائط اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کے دوران بتایاگیا کہ نیلامی میں بولی کیلئے رکھے جانیوالے پلاٹس میں مختلف بلاکس میں دو دو مرلہ رقبہ کی دکانیں،ایک ایک کنال کے کمرشل پلاٹس، ایک کنال، دس مرلہ اور پانچ مرلہ دس رقبہ کے متعدد رہائشی پلاٹس شامل ہیں جبکہ مختلف وجوہ کی بنا پرمنسوخ کی جانیوالی الاٹمنٹ کے ایک کنال اور دس مرلہ رقبہ جات کے بارہ پلاٹس بھی نیلام کے ذریعے فروخت کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ افسران سے کہاکہ وہ نیلام کئے جانیوالے رہائشی وکمرشل پلاٹس کی مکمل تفصیلات ایف ڈی اے سٹی کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ آفس سرگودھا روڈ کی نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے علاوہ شہر میں اسکی بھرپور تشہیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواہش مندافراد اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے نیلامی کے قواعد وضوابط اور شرائط سے آگاہی کیلئے معلوماتی بروشرز شائع کرکے شہریوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے بتایا کہ نیلامی کے تمام عمل کو منظم اور شفاف رکھنے کے لیے نگران کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے تاکید کی کہ پلاٹس کی تفصیلات کیلئے دفتر ایف ڈی اے کمپلیکس اور پی ایم یو آفس ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ سے رابطہ کرنے والے خواہش مند افراد کی مکمل راہنمائی اور سہولت فراہم کی جائی

متعلقہ عنوان :