Live Updates

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف درخواست کا معاملہ

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پانچ رکنی لارجر بنچ کو بھجوا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 دسمبر 2023 11:16

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف درخواست ..
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 دسمبر 2023ء ) پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے چیمبر میں تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے درخواست پانچ رکنی لارجر بنچ کو بھجوا دی۔ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اس حوالے سے آئینی درخواست سابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ گذشتہ برس 10 جون کو قانون اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے۔ الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم پاس کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے بھی منافی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے۔ عدالت دس جون 2022 کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کودرست قرار دے۔علاوہ ازیں عمران خان نے 5 سال کیلئے نااہلی کا اقدام بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 5 سال کے لیے نا اہلی کا اقدام چیلنج کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023ء کو 5 سال کے لیے بطور رکن قومی اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کے لیے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیا، اب سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے اور درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات