جہانیاں،کھادیں کنٹرول ریٹ پر دستیاب نہ ہونے پر کاشتکار پریشان اور سراپا احتجاج ۔گندم کی پیداوار متاثر ہوگی کاشتکار

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعہ 8 دسمبر 2023 11:45

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 دسمبر 2023ء )جہانیاں میں گندم کی کاشت کا سلسلہ مکمل ہوچکا ہے محکمہ زراعت کی ٹیمیں زیادہ گندم آگاؤ مہم کے تحت مختلف اقدامات کر رہی ہیں مگر گندم کی کاشت کے بعد جب کھاد کی اشد ضرورت ہے تو کاشتکار کھاد کی عدم دستیابی کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ کھاد ڈیلرز کے پاس کھاد موجود ہونے کے باوجود کاشتکاروں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد دستیاب نہ ہے بلکہ بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے یوریا کھاد 3410 روپے فی بوری سے 4700 روپے فی بوری اور ڈی اے پی 12700 کی بجائے 15000 روپے فی بوری فروخت ہو رہی ہے کاشتکاروں نے حکومت سے کھاد کنٹرول ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری عادل عمر وڑائچ کا کہنا ہے کہ شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی کے لیے تحصیل جہانیاں میں مختلف مقامات پر کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں اگر کسی کو کوئی شکایت ہوتو وہ انتظامیہ سے رابطہ کرے۔