محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کی سکول شماری کروانے کا فیصلہ

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:07

.لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کی سکول شماری کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آج 9دسمبر سے شروع ہونے والی دو روزہ سکول شماری میں حصہ لینے والی ٹیمیں سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور بچوں کی تعداد کلاس رومز کی تعداد اور دیگر معاملات بارے ڈیٹا مرتب کر کے رپورٹ کل مورخہ 10دسمبر کی رات بارہ بجے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو فراہم کریں گی

متعلقہ عنوان :