مریم اورنگزیب کے عدالت پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ

ہفتہ 9 دسمبر 2023 12:25

مریم اورنگزیب کے عدالت پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کے عدالت پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ضمانت بحال کر دی جبکہ کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج ابہر گل خان نے ہفتہ کے روز کیس کی سماعت کی ۔ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے عدالت پیش ہو کر اپنی حاضری لگائی۔ عدالت نے پیش ہونے پر مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات واپس لے لئے اور ان کی ضمانت بحال کردی ۔عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔