نوجوان کھلاڑیوں نے یقینا پاک نیوزی لینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھا ہوگا، فاطمہ ثناء

ہفتہ 9 دسمبر 2023 14:23

نوجوان کھلاڑیوں نے یقینا پاک نیوزی لینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھا ہوگا، ..
کوئنز ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) پاکستانی ویمنز ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء نے کہاہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے یقینا پاک نیوزی لینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جس طرح ہم نے تاریخ رقم کی ہے کوشش ہوگی کہ ون ڈے سیریز میں بھی ہم اس کارکردگی کو دوہرائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی سی بی کا شکریہ کہ اس نے میرا ری ہیب کرایا اس سے مجھے بہت مدد ملی۔

انہوںنے کہاکہ یہاں آکر مجھے ردھم میں آنے کیلئے ٹیم منجمنٹ نے بہت مدد کی جس سے مجھ میں اعتماد آیا۔ انہوںنے کہاکہ بڑی ٹیموں کو ہرانے سے آپ میں اعتماد آتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں نے یقینا پاک نیوزی لینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کوشش کرینگے کہ ہم ون ڈے سیریز کا آغاز بھی جیت سے کریں۔