بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب میزائل حملہ

گرین زون کے اندر امریکی سفارت خانے کے قریب میزائل داغا گیا،ذرائع

ہفتہ 9 دسمبر 2023 15:22

بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب میزائل حملہ
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے میں ایک اور میزائل حملے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سات اکتوبر کو اسرائیل پرحماس کے حملے کے بعد عراق میں ایران نواز گروپوں کی طرف سے امریکا اور اس کی قیادت میں اتحادی فوج کے مراکز پرمیزائل اور ڈرون حملوں کے واقعات پیش آچکے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کی قیادت میں عالمی اتحادی افواج داعش کے خلاف سرگرم ہے۔ ذرائع کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے وسط میں گرین زون کے اندر امریکی سفارت خانے کے قریب میزائل داغا گیا۔