جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

ہفتہ 9 دسمبر 2023 15:38

جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع ہو گئی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

جج ملک اعجاز آصف کے روبرو پراسیکیوٹرز، تفتیشی ٹیمیں اور وکلائے صفائی پیش ہوئے۔ اس موقع پر شیخ رشید بھی عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، ان کے بھتیجے شیخ راشد کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔