الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں انتخابات ملتوی کرانے کے لیے ٹھوس وجوہات پیش کرنے میں ناکام

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی سے متعلق موقف میں کوئی دم نہیں،ملک میں سیکورٹی سے متعلق بھی صورتحال تسلی بخش، الیکشن کمیشن فروری میں انتخابات کروانے کے لئے تیار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 9 دسمبر 2023 14:50

الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں انتخابات ملتوی کرانے کے لیے ٹھوس وجوہات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2023ء) الیکشن کمیشن میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں ٹھوس وجوہات پیش کرنے میں ناکام ہوئیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی سے متعلق موقف میں کوئی دم نہیں، الیکشن کمیشن فروری میں انتخابات کروانے کے لئے تیار ہے۔ملک میں سیکورٹی سے متعلق بھی صورتحال تسلی بخش ہے۔

الیکشن کمیشن زیادہ تر درخوستواں میں سردی زیادہ ہونے اور سیکورٹی صورت حال بہتر نہ ہونے کا موقف اپنایا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن میں درجن سے زائد انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستیں دائر کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا جواز بنا کر انتخابات ملتوی کرنے کے موقف درست نہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل انتخابات میں التواء سے متعلق درخواست کوہلو کی شہری شاکر خان کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست ایڈوکیٹ عزیزالدین کاکاخیل نے دائر کی ۔ درخواست کے متن میں کہا گیا کہ کوہلو میں امن وامان کی صورتحال ایف سی دیکھ رہی تھی جوکہ اب باڈرز پر چلی گئی۔ فروری2023کے بلدیاتی انتخابات میں بھی دہشتگری کے باعث انتخاب ملتوی کرنا پڑا، ایف سی بلڈنگ میں دہشت گرد داخل ہوئے اور حملے کی ویڈیوز بناتے رہےہیں ۔ لیویز دہشتگردوں کی آزادنہ حرکت کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

تحصیل کھان میں دہشت گردوں انتخابی عمل سے روکنے کے لئے پمفلٹ تقسیم کئےتھے،متن میں مزید کہا گیا کہ فروری میں بیشتر اضلاع اور ڈویژنز شدید برفباری کی لپیٹ میں ہوں گے۔ ووٹرز کو یکسان مواقع فراہم کرنا چیف الیکشن کمشنرکی ذمہ داری ہے۔ سکیورٹی اور موسمیاتی حالات کے مطابق عام انتخابات کسی بھی موزوں وقت تک کےلئے ملتوی کردئیے جائیں۔اس سے قبل الیکشن کمیشن میں ایڈوکیٹ فاطمہ نذر کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات ملتوی کیے جائیں کیوں کہ عام انتخابات کی تاریخ دئیے جانے کے بعد سے بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال نازک ہے اور موجودہ صورتحال میں مطلوبہ ٹرن آوٹ ملنا ممکن نہیں ہے۔