وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ سے متجاوز

آٹھ دسمبر کو مزید 2 ہزار 55 افغان باشندے وطن واپس چلے گئے

ہفتہ 9 دسمبر 2023 16:27

وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ سے متجاوز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) پاکستان سے وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، مزید 2 ہزار 55 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے، افغانسان جانے والوں میں 426 خواتین اور ایک ہزار 45 بچے شامل تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز 126 گاڑیوں میں 232 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔ گزشتہ روز یعنی 7 دسمبر کو 2473 افغان باشندے وطن لوٹ گئے، جن میں 825 مرد، 523 خواتین اور 1125 بچے شامل تھے۔واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ اٹھارہ ہزار 980غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس واپس جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کررہے ہیں، ایسے غیر قانونی غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :