جہانیاں :ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر خانیوال کا دورہ جہانیاں، تحصیل سطح پر جہانیاں میں سوشل ویلفیئر آفس قائم کرنے کے لئے انتظامی اداروں کے سربراہان اور این جی اوز کے نمائندگان سے ملاقات

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر ہفتہ 9 دسمبر 2023 15:34

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2023ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر خانیوال عباس چوہان نے سپروائزر و  اہلکاروں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری عادل عمر وڑائچ ،ایم ایس ٹی ایچ کیو عمر غوری سے اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور بعد ازاں شہر میں آفس قائم کرنے کے لئے مختلف جگہوں کا  وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ جہانیاں میں آفس قائم ہونے سےجہانیاں کی عوام کو خانیوال نہیں جانا پڑے گا غریب عوام صحت سمیت مختلف سہولیات سے مستفید ہو سکے گی جس کا افتتاح بہت جلد جہانیاں میں ہوگا.بعد ازاں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر عباس چوہان ،سپر وائزر مہر ارشد ہراج,اور سپروائزر محمد عرفان کا اقرأ اسلامیہ سکول (رجسٹرڈ) جہانیاں اور روشنی ڈویلپنٹ آرگنائزیشن کے آفس کا وزٹ  کیا اور اقرأ اسلامیہ سکول, اور روشنی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن این جی او کی ٹیم اور انتظامیہ کی خدمات کو سراہا. اس موقع پر رانا محمد اسلم ندیم صدر این جی او انجمن اصلاح معاشرہ, ڈاکٹر محمد اکرم, چوہدری الیاس نمبردار و دیگر این جی اوز کے سربراہان موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :